سچے واقعات پر مبنی ناول جو برصغیر کی حسین ترین لڑکی کہلوانے والی رتن بائی پٹیٹ کی کہانی بیان کرتا ہے۔ وہ رتن بائی جس نے مذہب، خاندان اور سماج سے بغاوت کر کے خود سے چوبیس برس بڑے محمد علی جناح سے عشق کیا، اور پھر اسی عشق کی قیمت اپنی جان سے چکائی۔
یہ رتی جناح کے عروج اور زوال کا نوحہ ہے۔ ’فلاور آف بامبے‘ کہلوانے والی رتی جس نے محمد علی جناح جیسے آہنی انسان کے دل کو پگھلا دیا، مگر اپنے ہی جذبوں کی شدت میں جل کر اپنی جان لینے پر مجبور ہو گئی۔ اس کی موت نے محمد علی جناح کی زندگی کو تلخیوں سے بھر دیا اور وہ مرتے دم تک اسے نہیں بھلا سکے۔
20ویں صدی کے اوائل کے پرشکوہ بمبئی سے لے دارجیلنگ کی دھند بھرے چائے کے باغوں تک، پیرس کے ہسپتال کے کمرے سے ساؤتھ کورٹ کی راہداریوں تک اور مزگاؤں کے قبرستان سے 2008 میں تاج محل ہوٹل کے جلتے ہوئے گنبدوں تک پھیلی ہوئی ایک ایسی داستانِ محبت جس میں ایک پرجوش اور جذباتی لڑکی کی زندگی کی تباہی کو ایک شہر اور برصغیر کی اجتماعی تاریخ سے جوڑا گیا ہے۔




Reviews
There are no reviews yet.